ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعظم خان نے اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگی

اعظم خان نے اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگی

Tue, 30 Jul 2019 11:29:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 30جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈررما دیوی سے ایس پی ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں نے اپنے بیان کو لے کرلوک سبھا میں معافی مانگ لی ہے۔اس پر رام دیوی نے کہا کہ اعظم خاں کی عادت بگڑی ہوئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ آپ اعظم خاں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیر کو ایس پی صدر اکھلیش یادو اور ایم پی اعظم خاں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔اس دوران اجلاس میں رما دیوی بھی موجود تھیں۔بتا دیں 25 جولائی کو اعظم خان نے رما دیوی کو لے کرایک بیان دیا تھا۔بتا دیں بھاجپا ایم پی رما دیوی نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کئے گئے تبصرے کے لئے سماجوادی پارٹی کے ایم پی اعظم خاں کو لوک سبھا سے پانچ سال کے لیے معطل کیا جانا چاہئے، صرف معافی سے کام نہیں چلے گا۔خان نے جمعرات کو جس وقت تبصرہ کیا تھا اس وقت رما دیوی صدارت چیئرمین کی ذمہ داری ادا کر رہی تھیں۔دیوی نے کہاکہ اعظم خاں کوسخت سزا دی جانی چاہیے اور پانچ سال کے لیے معطل کیا جانا چاہئے۔بہار سے ممبر پارلیمنٹ رما دیوی نے کہاہے کہ اگراعظم خاں نے فوراََمعافی مانگی ہوتی تو وہ انہیں معاف کر دیتیں، لیکن وہ باہر چلے گئے۔دیوی نے کہاہے کہ اب خان کے محض معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا۔ریکارڈ سے خارج کیے گئے ان کے تبصرے پارلیمنٹ اور تمام اراکین کی توہین تھی۔مختلف جماعتوں کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے خان سے کہا ہے کہ یا تو وہ معافی مانگیں، دوسری صورت میں وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔لوک سبھا میں ارکان نے جمعہ کو خان کے تبصرے کی مذمت کی تھی اورساتھ ہی ان کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی مانگ کی تھی۔
 


Share: